یمن میں سعودی فضائی حملے، بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا

یمن میں سعودی فضائی حملے، بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا

صنعا: یمن میں جاری تنازع ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا ہے، حوثی باغیوں اور حکومتی افواج کے درمیان جھڑپوں میں اضافے کے بعد بحیرہ احمر کے ساحلی علاقوں اور اہم بحری گزرگاہ آبنائے باب المندب کی صورتحال تشویشناک ہو گئی ہے۔

 اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کے باوجود ملک میں کشیدگی کا خاتمہ نہ ہو سکا۔رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی نے 2022 میں یمن میں جاری لڑائی کو بڑی حد تک روک دیا تھا، تاہم رواں موسم گرما میں حوثی گروہ کی جانب سے سعودی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے اعلان کے بعد تنازع نے دوبارہ شدت اختیار کر لی۔حوثی گروہ نے ستمبر میں ایک تیز رفتار فوجی کارروائی کرتے ہوئے آبنائے باب المندب کے قریب یمن کے بحیرہ احمر سے ملحق بیشتر ساحلی علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا۔ ان علاقوں کی جغرافیائی اہمیت کے باعث حوثیوں کے اس اقدام کو خطے کی سکیورٹی اور عالمی بحری تجارت کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔دوسری جانب یمن کی حکومتی افواج نے حوثی باغیوں کے زیر قبضہ علاقے واپس لینے کے لیے گزشتہ ماہ جوابی کارروائی شروع کی۔ حکومتی فورسز کی جانب سے مختلف علاقوں میں پیش قدمی کی کوشش کی گئی، تاہم انہیں شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

رواں ماہ کے اوائل میں یمنی حکومت کی اتحادی فورسز نے اعلان کیا کہ وہ آبنائے باب المندب کے گردونواح کے علاقوں سے پیچھے ہٹ کر عدن شہر کے دفاع پر توجہ مرکوز کریں گی۔ اس فیصلے کے بعد خطے میں فوجی حکمت عملی اور ساحلی علاقوں پر کنٹرول کے حوالے سے صورتحال مزید اہمیت اختیار کر گئی ہے۔واضح رہے کہ آبنائے باب المندب عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم بحری گزرگاہ ہے، جہاں سے بحیرہ احمر اور خلیج عدن کے درمیان بحری جہازوں کی آمدورفت ہوتی ہے۔ اس راستے میں کشیدگی یا بحری نقل و حرکت میں رکاوٹ سے عالمی تجارت، تیل کی ترسیل اور بین الاقوامی جہاز رانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔