یورپ کیلئے خطرے کی گھنٹی، پیوٹن نے گیس سپلائی روکنے کا اشارہ دے دیا

یورپ کیلئے خطرے کی گھنٹی، پیوٹن نے گیس سپلائی روکنے کا اشارہ دے دیا

ماسکو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے خبردار کیا ہے کہ ایران میں جاری جنگ اور اس کے باعث توانائی کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے بعد روس یورپ کو گیس کی سپلائی روکنے پر غور کر سکتا ہے۔

پیوٹن کے مطابق، یورپی یونین روسی گیس اور ایل این جی پر پابندیاں عائد کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں توانائی کے شعبے میں نئی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔روسی صدر نے کہا کہ اگر مزید پابندیاں لگیں تو ماسکو کے لیے چین اور دیگر ایشیائی منڈیوں کی طرف رخ کرنا زیادہ فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق، اگر روس یورپ کو گیس کی فراہمی محدود کرتا ہے تو اس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں عدم استحکام پیدا ہو سکتا ہے۔غیر ملکی رپورٹس کے مطابق، یورپ نے روسی توانائی پر انحصار کم کرنے کے بعد، روس اب اپنی برآمدات ایشیا کی منڈیوں میں بڑھا رہا ہے۔