شاہدرہ : بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کرنیوالا ملزم سیالکوٹ سے گرفتار

 عطیہ بی بی شدید زخمی ،ہسپتال میں دم توڑ گئی تھی،  ملزم سیالکوٹ میں روپوش تھا
لاہور(کرائم رپورٹر) انوسٹیگیشن پولیس نے شاہدرہ میں اپنی بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کرنیوالا ملزم سیالکوٹ سے گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر انویسٹی گیشن تھانہ شاہدرہ پولیس نے  رانا عمر دراز کی ملزم نے گھریلو جھگڑے پر اپنی بیوی عطیہ بی بی کو فائرنگ کرکے  قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اپنی بیوی شدید زخمی کر  کے موقع سے فرار ہوگیا تھا مضروبہ چند روز ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی تھی،  ملزم سنگین واردات کے بعد سیالکوٹ میں روپوش تھا