ٹی20 ورلڈکپ، نیوزی لینڈ فائنل میں پہنچ گیا

جنوبی افریقہ نے  169 رنز بنائے،نیوزی لینڈ نے ہدف 13 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا
اوپنر فن ایلن کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تاریخ کی تیز ترین سنچری 33 گیندوں پر بنائی ، 10  چھکے اور8 چوکے شامل تھے
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں  نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔کولکتہ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔مارکو یانسن 55 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔اس کے علاوہ ایڈن مارکرم 18، ڈی کوک 10، ڈیوالڈ بریوس 34، ڈیوڈ ملر 6، اسٹبز 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری، مک کونکی اور رچن رویندرا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔نیوزی لینڈ نے فن ایلن اور ٹم سائفرٹ کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت ہدف 13 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔اوپنر فن ایلن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 33 گیندوں پر  سنچری بنائی ، جس میں 10 چھکے اور8 چوکے شامل تھے۔اس کے علاوہ ٹم سائفرٹ نے 58 رنز بنائے،راچن وریندرہ 13 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔