ایڈن گارڈنز(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ جنوبی افریقہ کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا‘نیوزی لینڈ نے 170 رنز کا ہدف 13 اوور میں حاصل کیا‘کیوی اوپنر فِن ایلن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ کی تیز ترین سینچری جڑ دی‘ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دے دیا۔ایڈن گارڈنز میں جاری پہلے ناک آؤٹ میچ میں نیوزی لینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز سکور کیے۔پروٹیز کی جانب سے مارکو جینسن دھواں دار 55 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ ڈیوالڈ بریوس 34، ٹریسٹن اسٹبز 29، کپتان ایڈن مارکرم 18، کوئنٹن ڈی کاک 10، ڈیوڈ ملر 6، کوربن بوش 2 جبکہ رائن رکلٹن اور کگیسو رباڈا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔