بنگلورو (آئی این پی) بھارتی شہر بنگلورو میں ایک سابق آئی ٹی ملازمہ نے مبینہ طور پر گھریلو تنازعات سے تنگ آ کر خودکشی کر لی، متوفیہ کی شناخت سشما کے نام سے ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب سشما اور اس کی ساس کلپنا کے درمیان گھریلو معاملات، خصوصا کھانا پکانے کے مسئلے پر مسلسل جھگڑے ہوئے۔متوفیہ کے اہلِ خانہ نے بیٹی کے سسرالیوں پر الزام عائد کیا ہے کہ ساس سشما کو باورچی خانے میں کام کرنے اور اپنا من پسند کھانا بنانے کی اجازت نہیں دیتی تھی اور مختلف معاملات پر اسے ذہنی طور پر ہراساں بھی کرتی تھی