معمول سے زیادہ گرمی ہو گی:محکمہ موسمیات

اسلام آباد (آئی این پی) محکمہ موسمیات پاکستان نے مارچ، اپریل اور مئی کے لیے موسمی پیشگوئی جاری کر دی۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ملک بھر میں اوسط درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے،گلگت بلتستان، کشمیر اور شمالی خیبر پختونخوا میں درجہ حرارت میں زیادہ اضافہ متوقع ہے،زیادہ درجہ حرارت کے باعث ربیع فصلوں کا دورانیہ کم ہونے کا خدشہ ہے۔ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشیں معمول کے قریب یا معمول سے کچھ زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے،وسطی اور مغربی علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔