شمالی علاقہ جات، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی
جولائی سے ستمبر میں درجہ حرارت ملک بھر میں معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے:ڈی جی
اسلام آباد(آئی این پی)ڈی جی محکمہ موسمیات مہر صاحبزادہ نے جولائی سے ستمبر تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔ڈی جی محکمہ موسمیات مہر صاحبزاد نے مون سون پریس بریفنگ میں بتایا کہ شمالی علاقہ جات، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی، جولائی سے ستمبر میں درجہ حرارت ملک بھر میں معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں انتہائی سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، دریاں، ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق موسلادھار بارشوں کی وجہ سے سندھ ، پنجاب ، آزاد جموں کشمیر ، خیبر پختونخوا کے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے