شدید سردی پڑنے کا امکان نہیں، بارشیں معمول سے کم ہوں گی: محکمہ موسمیات

 کراچی(خصوصی رپورٹ ) محکمہ موسمیات نے رواں برس موسم سرما میں شدید سردی نہ پڑنے کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نذیر کے مطابق نومبر، دسمبر اور جنوری میں درجہ حرارت معمول سے زائد رہ سکتے ہیں جب کہ شمالی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے زائد رہیں گے۔ترجمان کاکہنا ہے کہ رواں سال موسم سرما میں بارشیں معمول سے کم ہوں گی تاہم جنوری کے اختتام پر بارش کا امکان ہوگا، کم بارشیں ہونے کی وجہ سے پنجاب اور بالائی سندھ میں اسموگ زائد رہے گی، بارشیں کم ہونے کی وجہ سے بھی فضائی معیار متاثر رہے گا