لاہور (یواین پی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پراپرٹی ٹربیونل سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ پراپرٹی ٹربیونل کے عبوری حکم کے خلاف اپیل یا نظر ثانی دائر نہیں ہوسکتی،عدالت نے پنجاب پراپرٹی ٹربیونل کے عبوری حکم کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی ۔جسٹس چوہدری محمد اقبال نے ایاز احمد سمیت دیگر کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کیا ۔ جس میں قرار دیا گیا ہے کہ پنجاب پراپرٹی ٹربیونلز کو جائیداد کے قبضے سے متعلق عبوری حکم جاری کرنے کا اختیار ہے ، پنجاب پراپرٹی ٹربیونل کے حتمی فیصلے کے بعد اپیل یا نظر ثانی دائر کی جاسکتی ہے ۔عدالت نے پنجاب پراپرٹی ٹربیونل کے عبوری حکم کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی