پیپلز پارٹی کی لاہور میں تنظیم سازی ،بلاول بھٹو نے منظوری دیدی

 لاہور کو 9 ٹاونز اور ایک  کنٹونمنٹ میں تقسیم کر کے تنظیم سازی کی منظوری دی ‘عیدکے بعد نامزدگیاں
پیپلز پارٹی ہر ٹائون میں تاجر، سپورٹس، علماء ، کلچر اور سٹوڈنٹس سمیت تمام شعبوں میں فعال تنظیمیں قائم کرے گی
لاہور (خصوصی رپورٹر)  پیپلز پارٹی  کی لاہور میں تنظیم سازی کے حوالے سے اہم قدم اٹھایاگیا ہے۔ لاہور کو 9 ٹاونز اور 1 کنٹونمنٹ میں تقسیم کر کے تنظیم سازی کی منظوری دیدی گئی،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تنظیم سازی کی منظوری دی، اس حوالے سے صدر پیپلز پارٹی لاہور  تنظیموں کی تشکیل کا عمل شروع کر دیا ہے،پارٹی کے مطابق لاہور کے ٹانز میں تمام عہدیداروں کی نامزدگی عید کے بعد کی جائے گی۔ پیپلز پارٹی لاہور ہر ٹائون میں اپنی تنظیم نو کرے گی اور تاجر، سپورٹس، علما، کلچر اور سٹوڈنٹس سمیت تمام شعبوں میں فعال تنظیمیں قائم کرے گی۔ فیصل میر کے مطابق پارٹی کے ٹائون سطح پر متحرک رہنے والے ارکان کو مناسب عہدے بھی دئیے جائیں گے تاکہ لاہور میں پارٹی کی سرگرمیاں بڑھائی جا سکیں۔