لاہور( کرائم رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت میں تاجر کے بیٹے کو اغوا کر کے 60 لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کے کیس پر سماعت ہوئی۔عدالت میں پراسیکیوشن کے 2 گواہوں نے شہادت قلم بند کر ا دی۔ ایڈمن جج منظر علی گل نے سماعت کی۔پولیس کی جانب سے 4 ملزم پیش کئے گئے۔عدالت نے پراسیکیوشن کو مزید گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے کیس کی سماعت 12 مارچ تک ملتوی کردی۔ملزموں کیخلاف تھانہ مانگا منڈی پولیس نے مقدمہ درج کیا۔