راولپنڈی(آئی این پی )راولپنڈی میں واقع اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران 3 گواہان کی شہادتیں قلمبندکر لی گئیں۔اڈیالہ جیل کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی۔اس دوران بانی پی ٹی آئی، عثمان ڈار، صداقت عباسی سمیت متعدد ملزمان کمرہ عدالت میں موجود تھے۔جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران کانسٹیبل ظفر قیوم، محرر تھانہ آر اے بازار محمد منشی اور محرر عمران کے بیانات ریکارڈ کیے گئے