لاہور ( کرائم رپورٹر)سوشل سیکورٹی ہسپتال شاہدرہ کی ایمرجنسی میں جدید طبی سہولتوں کا اضافہ کر دیا گیا اور ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک میں دو نئے کارڈیک مانیٹر، ہسپتال میں جدید اینستھیزیا مشین بھی نصب کر دی گئی ۔ کارڈیک مانیٹرز ایمرجنسی میل اور فی میل وارڈ میں نصب کئے گئے۔ اس حوالے سے کمشنر سوشل سکیورٹی محمد علی کو بریفنگ دی گئی کہ مریضوں کے دل کی دھڑکن، بلڈ پریشر اور دیگر اہم طبی علامات کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ کی جا سکے گی۔