لاہور(کرائم رپورٹر )سیشن عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف شہباز شریف کے 10 ارب کے ہرجانہ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج فرحان نبی نے کی۔عدالتی نوٹس کے باوجود وزیر اعظم شہباز شریف جرح کیلئے پیش نہ ہوئے۔ شہباز شریف کے وکیل نے بتایا کہ شہباز شریف غیرملکی وفد کی وجہ سے مصروف ہیں، پیش نہیں ہو سکے۔عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم وزیر اعظم شہباز شریف پر جرح کیلئے تیار ہیں۔ عدالت نے شہباز شریف کے وکیل کی استدعا پر سماعت 22 مارچ تک ملتوی کر دی۔ شہباز شریف نے عمران خان کیخلاف 10 ارب کے ہرجانہ کی ادائیگی کیلئے دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔