سیوریج سسٹم ناکارہ، گنداپانی گھروں میں داخل

سیوریج سسٹم بااثر لوگوں کی وجہ سے تاخیر کا شکار مقامی سیاست نے کام رکوا دیا 
الہ آباد (خصوصی رپورٹ)سیوریج سسٹم ناکارہ ہونیسیگنداپانی گھروں میں داخل ہوگیا،گلیاں اوربازار تالاب کا منظر پیش کرنے لگے، کروڑوں روپے کا فنڈ سیوریج سسٹم تعمیر کے لیے موجود لیکن مقامی سیاست نے نظام مفلوج کرکے رکھ دیا ہے ،شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے، شہریوں نے اعلیٰ حکام سیفوری طور پر نوٹس لیکر اصلاح احوال کرکے ٹھیکیدار کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیاہے، تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی الہ آباد وارڈ نمبر 1 محلہ حاجی لکھے خاں میں تعمیر ہونیوالا سیوریج سسٹم تاحال بااثر لوگوں کی وجہ سے تاخیر کا شکار مقامی سیاست نے کام رکوا دیا تاحال ابھی تک تک کام شروع نہ ہوسکا ، سیوریج کا گندا پانی گلیوں و بازاروں میں پھیل کر تالاب کی شکل اختیار کرچکا ہے، گلیوں محلوں میں دور دور تک سیوریج کا پانی پھیل جانے سے شہریوں کو آمدو رفت بالخصوص نمازیوں کو مساجد میں جانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے