شہر میں پانچ روزقبل چینی کی قیمتیں150سے 155روپے تھیں :ذرائع
ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں انتظامیہ صرف دعوؤں تک محدود
لاہور (خصوصی رپورٹ )ماڈل رمضان ریلیف بازاروں میں ایک کلو چینی 130,جبکہ اوپن مارکیٹ میں چینی 165سے 175روپے تک فروحت ہونے لگی، ذحیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے میں انتظامیہ صرف دعوؤں تک محدود ہے ، فی کلو15روپے تک اضافہ ہو گیا، پرچون دکانوں پر گرانفروشی جاری ہے، متعدد دکانوں پر چینی نرخ 165 روپے فی کلو ہیجبکہ شہر میں بعض مقامات پر چینی 170 روپے فی کلو تک بیچی جا رہی،چینی کے تھوک مارکیٹ میں نرخ 160 روپے کلو تک ہے۔چینی کا شوگر ملز ریٹ ساڑھے سات ہزار روپے فی پچاس کلو تھیلہ ہو گیا،جبکہ اکبری منڈی تھوک ریٹ 7900روپے ہے، دکانوں پر پہنچ چینی فی تھیلہ 7950روپے ہے ،رمضان میں چینی کی طلب بڑھتے ہی نرخ میں تین روز میں تیزی آئی۔ذرائع کیمطابق شہر میں پانچ روزقبل چینی کی قیمتیں150سے 155روپے تھیں، حکومتی ریلیف کے بعد مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھیں ،جن کے آگے حکومت بے بس نظر آ رہی ہے۔