عمران خان کی وکلا سے ملاقات ، فضل الرحمن کیلئے خصوصی پیغام، قانونی جنگ کیلئے پروفیشل وکیل حاصل کرنیکی ہدایت

فضل الرحمن  گرینڈ الائنس میں شامل ہوں بانی پی ٹی کی دعوت 
 مشال یوسفزئی کو ہٹا دیا گیا،بشریٰ کے 4 فوکل پرسن مقرر جیل ،معاملات ظہیر عباس کے سپرد ،نیاز اللہ نیازی ترجمان ہونگے ، سلمان اکرم ،۔مولانا کی عزت کرتے ہیں چاہتے ہیں وہ اس اتحاد میں شامل ہوں:بانی پی ٹی آئی 
راولپنڈی ( خصوصی رپورٹ )اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے کئی فیصلے کئے ۔ فوکل پرسن تبدیل ، جیل معاملات پر قانونی جنگ کے لئے پروفیشنل وکیل حاصل کرنے کی ہدایت جاری کر دیں،مشال ملک ، فیصل چودھری کو تبدیل ،بیرسٹر سیف سے جواب طلب کر لیا۔بانی پی ٹی آئی نے نیاز اللہ نیاز کو ترجمان مقرر کر دیا۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے جیل کے معاملات کے لئے چودھری ظہیر عباس کو مقرر کر دیا گیا۔مولانا فضل الرحمن کے لئے خصوصی پیغام دیا۔اڈیالہ جیل میں منگل کو بانی پی ٹی اور بشریٰ بی بی سے فیملی اور وکلا کی ملاقاتیں ہوئی۔ فیملی ملاقات کرنے والوں میں بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان ، عظمیٰ خان اور نورین خان کزن قاسم خان جبکہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کرنے والوں میں مبشرہ شیخ اور مہرالنسا ء￿  شامل تھیں۔ جبکہ وکلا میں بیر سٹر گوہر،سلمان اکرم راجا ،فیصل چودھری ،بیرسٹر علی ظفر ، خالد یوسف ،سلیمان صفدر ،نعیم پنجوتھا ، مبشر مقصود ،تابش فاروق شامل تھے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیبانی پی ٹی آئی کی وکیل تابش فاروق نے بتایا کہ بشریٰ بی بی نے مشال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا۔بشریٰ بی بی نے اپنے چار فوکل پرسن مقرر کردئیے ہیں۔فوکل پرسنز میں نعیم پنجوتھا، مبشر مقصود اعوان، خالد یوسف چودھری اور رائے سلمان شامل ہیں۔ بعدازاں تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا نے کہا کہ صحت کے حوالے سے بہت افواہیں پھیلائی گئیں،معمول کاچیک اپ ہوا وہ بالکل ٹھیک ہیں۔بانی کو سحری نہ دینے اور عبادت سے روکنے کی باتوں میں بھی صداقت نہیں ۔نیاز اللہ نیازی کو بانی پی ٹی آئی کا سپوکس پرسن مقرر کیا گیا ہے۔فیصل چودھری کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تمام پٹیشنز چودھری ظہیر عباس کے سپرد کر دیں۔مولانا کی عزت کرتے ہیں چاہتے ہیں وہ اس اتحاد میں شامل ہوں۔مولانا کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی نے خصوصی پیغام دیا جو میں ان تک پہنچاوٓں گا۔بیرسٹر سیف نے جو غیر ذمہ دارانہ بیان دیا اس حوالے شیخ وقاص اکرم کو کہا ہے کہ وہ ان سے جواب طلب کریں۔