پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کو 15 اپریل تک حفاظتی ضمانت دے دی

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کو 15 اپریل تک حفاظتی ضمانت دے دی

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کو 15 اپریل تک حفاظتی ضمانت دے دی ہے۔

 عدالت نے فیصل جاوید کے خلاف درج مقدمات میں انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔سماعت کے دوران، ڈپٹی اٹارنی جنرل ملک دانیال خان نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اسلام آباد میں فیصل جاوید کے خلاف 16 ایف آئی آرز درج ہیں، جن کی تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ اگر مزید مقدمات موجود ہوں تو ان کی رپورٹ بھی جمع کرائی جائے۔عدالت نے فیصل جاوید کو 15 اپریل تک حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کیا ہے، تاکہ وہ عمرہ کے لیے روانہ ہو سکیں۔