محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں آج بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ میدانی علاقوں میں بعض مقامات پر دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
پشاور اور دیگر علاقوں کا درجہ حرارت:
پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کالام: منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ
مالم جبہ: منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ
پاراچنار: منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ
چترال لوئر: 0 ڈگری سینٹی گریڈ
دیر بالا: 1 ڈگری سینٹی گریڈ
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک صوبے میں خشک اور سرد موسم برقرار رہنے کا امکان ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی جاری رہے گی۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔