چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل: لاہور میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات

چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل: لاہور میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات

چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں آج نیوزی لینڈ اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیمیں مدِمقابل ہوں گی، جس کے لیے لاہور میں فول پروف سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد جاری ہے۔

سیکیورٹی پلان کی تفصیلات:
???? 12,201 پولیس اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
???? ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ایس ایس پی آپریشنز تصور اقبال، ایس پی سیکیورٹی عبدالوہاب سمیت تمام اعلیٰ افسران فیلڈ میں موجود رہیں گے۔
???? چار درجاتی سیکیورٹی حصار ترتیب دیا گیا ہے۔
???? 12 ایس پیز، 37 ڈی ایس پیز، 86 انسپکٹرز تعینات کیے گئے ہیں۔
???? خواتین شائقین کی چیکنگ کے لیے 245 لیڈی پولیس اہلکار تعینات ہوں گی۔
???? ٹیموں کے ایئرپورٹ سے ہوٹل اور اسٹیڈیم تک کے روٹس کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔
???? سیف سٹی کیمرے اور سول وردی میں اہلکار مسلسل نگرانی کریں گے۔
???? ایلیٹ فورس کی 33، ڈولفن اور پیرو فورس کی 71 ٹیمیں مسلسل گشت پر مامور ہوں گی۔
???? روٹ میں آنے والی تمام بلند عمارتوں پر اسنائپرز تعینات کیے گئے ہیں۔
???? شہر بھر میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز بھی جاری ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق، سیمی فائنل کے دوران تماشائیوں کی بڑی تعداد کی آمد کے پیشِ نظر سیکیورٹی مزید سخت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹا جا سکے۔