9 برس بعد ضمیر جاگنے پر چور نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا

ٹرنوزن(آئی این پی) ہالینڈ میں 9سال پرانا چوری کا کیس اس وقت حل ہو گیا جب مجرم نے اپنے ضمیر کے بوجھ تلے دب کر خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔یہ واقعہ 18جنوری 2016 کو جنوبی ہالینڈ کے قصبے ٹرنوزن میں پیش آیا تھا، جب ایک شخص نے پٹرول پمپ سے چند سو یورو چوری کر لیے تھے۔پولیس نے کیس کی تحقیقات کی، لیکن چور کا کوئی سراغ نہ مل سکا اور معاملہ بند کر دیا گیا۔ تاہم حال ہی میں 28سالہ شخص جو اب ارنہیم میں رہائش پذیر ہے، خود اپنے آبائی علاقے میں پولیس کے پاس پہنچ گیا اور اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔اب استغاثہ اس بات پر غور کر رہا ہے کہ کیس کو آگے کیسے بڑھایا جائے، اور مجرم کو کیا سزا دی جا سکتی ہے۔