لاہور(آئی این پی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ عدالت میں جمع کر دی گئی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق ندیم کی عدالت میں پولیس کی جانب سے رپورٹ جمع کرائی گئی۔رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں پرویز الہٰی پر 32مقدمات درج ہیں، 9مئی سمیت 15مقدمات لاہور میں درج ہیں، جن میں نو مئی کے 13مقدمات میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تفتیش جاری ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق 4مقدمات فیصل آباد، ایک اٹک اور ایک گوجرانوالہ میں درج ہے جبکہ 9مئی کے 11 مقدمات رولپنڈی میں درج ہیں۔