کلمہ چوک کے قریب میٹرو بس کے انجن میں آگ، مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا

کلمہ چوک کے قریب میٹرو بس کے انجن میں آگ، مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا

لاہور میں کلمہ چوک کے قریب میٹرو بس کے انجن میں اچانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے باعث بس میں سوار مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق واقعے کے فوری بعد بس میں موجود تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا، جس سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا لیا اور صورتحال کو مزید سنگین ہونے سے بچا لیا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی ابتدائی وجہ شدید گرمی کے باعث انجن پر اضافی دباؤ بتایا جا رہا ہے، تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں تاکہ حتمی وجہ کا تعین کیا جا سکے۔

حکام کے مطابق واقعے کے بعد بس سروس کو عارضی طور پر متاثرہ روٹ پر معطل یا محدود کیا گیا جبکہ فنی ٹیموں کو معائنے کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔انتظامیہ نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے بسوں کی تکنیکی جانچ مزید سخت کی جائے گی۔