سی بی ڈی کا قائد ڈسٹرکٹ کلمہ چوک پر فائیو اسٹار ہوٹل تعمیر کرنے کا فیصلہ

سی بی ڈی کا قائد ڈسٹرکٹ کلمہ چوک پر فائیو اسٹار ہوٹل تعمیر کرنے کا فیصلہ

لاہور کے مرکزی علاقے میں فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر سے شہر کی معیشت، سیاحت اور سیاحتی مواقع میں بہتری لانے کا مقصد رکھتا ہے۔

 اس منصوبے کے تحت، سی بی ڈی نے قائد ڈسٹرکٹ میں 41 کنال اراضی مخصوص کی ہے، جس میں 4 کمرشل پلاٹس کو ملا کر وسیع رقبہ تیار کیا جائے گا۔منصوبے کے مطابق، تین سالہ تعمیراتی مدت رکھی گئی ہے اور 25 سالہ اراضی لیز پالیسی اپنائی گئی ہے۔ غیر ملکی کمپنیوں سے درخواستیں طلب کی جائیں گی تاکہ عالمی معیار کا فائیو اسٹار ہوٹل قائم کیا جا سکے۔ اس ہوٹل کی تعمیر پر تخمینی لاگت 70 ارب روپے سے زیادہ ہے، جس میں 35 منزلہ عمارت شامل ہوگی اور 200 سے زائد کمروں کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

اس کے علاوہ، متعدد کمرشل بلڈنگز بھی بنائی جائیں گی جنہیں ہوٹل کے مینجمنٹ گروپ فروخت کر سکے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو سی بی ڈی اور NIST منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی، اور لاہور میں اس اہم منصوبے کی منظوری لی جائے گی۔ سب سے زیادہ منافع شیئر کی پیشکش کرنے والی فائیو اسٹار ہوٹل گروپ کو اس منصوبے کا ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔یہ منصوبہ نہ صرف شہر کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا بلکہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کو بھی فروغ دے گا، جس سے لاہور ایک عالمی معیار کا سیاحتی مرکز بن سکتا ہے۔