لاہور: کلمہ چوک کے قریب موٹرسائیکلوں کی ریس، تصادم سے 4 افراد زخمی

لاہور: کلمہ چوک کے قریب موٹرسائیکلوں کی ریس، تصادم سے 4 افراد زخمی

لاہور: کلمہ چوک کے قریب ریس لگاتی دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں عظیم، عدنان اور علی اصغر بھی شامل ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔