انتہائی دشوار گزار اور بلند پہاڑی علاقوں میں بعض روایتی فوجی ذمہ داریاں روبوٹس اور خودکار نظاموں کو سونپی جا رہی ہیں
بیجنگ (آئی این پی) سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جس میں چین کی جانب سے بھارتی سرحد کے قریب فوجیوں کی جگہ روبوٹس کی تعیناتی دکھائی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس اور دفاعی تجزیوں کے مطابق چین نے بھارت کے ساتھ متنازع سرحدی علاقوں، خصوصا تبت اور سنکیانگ کے بعض حصوں میں روبوٹک اور بغیر پائلٹ نظاموں کا استعمال بڑھایا ہے۔ان میں روبوٹک "میول(سامان بردار روبوٹس)، نگرانی کے خودکار نظام اور بعض مسلح زمینی روبوٹس شامل ہیں۔کچھ رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے انتہائی دشوار گزار اور بلند پہاڑی علاقوں میں بعض روایتی فوجی ذمہ داریاں روبوٹس اور خودکار نظاموں کو سونپی جا رہی ہیں، تاہم اس بات کی کوئی معتبر تصدیق نہیں ملی کہ چین نے بڑے پیمانے پر انسانی فوجیوں کو مکمل طور پر روبوٹس سے تبدیل کر دیا ہے۔