چین میں روبوٹ نے انسانوں پر حملے شروع کردیئے

 بیجنگ (آئی این پی ) چین میں روبوٹ نے انسانوں پر حملے شروع کردیئے۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق چین میں ایک فیسٹیول میں ہونے والے واقعہ میں مصنوعی ذہانت سے چلنے والا ایک انسان نما روبوٹ دکھایا گیا ہے جو اچانک رکنے سے پہلے شائقین کے قریب آتا ہے اور انہیں مارنے کی کوشش کرتا ہے۔تاہم سکیورٹی کی جانب سے فوری مداخلت کرتے ہوئے روبوٹ کو جگہ سے ہٹا دیا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا ویڈیو تیزی سے وائرل ہے ۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ واقعہ اے آئی روبوٹ کے سافٹ ویئر کی خرابی کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔