کشمیری بچوں پر تشدد انسانیت کے ضمیر پر سوالیہ نشان ہے: مشعال ملک

 مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا سینکڑوں بچے نشانہ بن چکے، ایک لاکھ سے زائد  یتیم، ہزاروں زخمی ہیں 
 اسلام آباد(یواین پی)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیری بچوں پر تشدد انسانیت کے ضمیر پر ایک سوالیہ نشان ہیں۔دنیا بھر میں جارحیت کا شکار معصوم بچوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں مشعال ملک نے کہاکہ یہ دن منانے کا مقصد جسمانی و دماغی تشدد کا شکار بچوں کی تکالیف کے متعلق آگاہی بڑھانا ہے، تین سال میں فلسطین میں 21 ہزار سے زائد بچے اسرائیلی تشدد سے شہید ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان میں ایک ہزار سے زائد شیر خوار بچے شامل ہیں، جبکہ 44 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے، زخمی فلسطینی بچوں میں 21 ہزار تاحیات معذور کا شکار ہو چکے ہیں۔انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارتی بربریت کا سیکڑوں بچے نشانہ بن چکے، ایک لاکھ سے زائد بچے یتیم، ہزاروں زخمی ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں