سنی علما ء کونسل بھارت میں مسلمان خاتون کے ساتھ ہتک آمیز سلوک کی مذمت کر تی ہے
لاہور(ایم ایل آئی)صدر سنی علما ء کونسل لاہور اور صوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلی بہار نتیش کمارعالمی سطح پر مسلم خواتین سے معافی مانگے،سنی علما ء کونسل بھارت میں مسلمان خاتون کے ساتھ ہتک آمیز سلوک کی شدید تر ین مذمت کر تی ہے،بھارت میں مسلمان خاتون کا نقاب کھینچنے پر مغربی دنیا کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں اور اسلامی تعاون تنظیم بھارت میں مسلم خواتین کے ساتھ ہونے والے توہین آمیز، امتیازی اور غیر انسانی سلوک کا فوری نوٹس لیتے ہوئے بھارت کے خلاف عملی اور موثر کارروائی کریں۔ مسلم خواتین کی عزت، وقار، مذہبی آزادی اور بنیادی انسانی حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابلِ قبول نہیں، اور اس سنگین ناانصافی پر خاموشی خود ایک جرم کے مترادف ہے۔سنی علما ء کونسل بہادر خاتون ڈاکٹر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور واضح کرتی ہے کہ خواتین کی عزت اور تحفظ اسلامی اور عالمی انسانی اقدار کی بنیاد ہے۔