خیبر پختونخوا میں دو کارروائیوں میں 4 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو کارروائیوں میں  بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے چار دہشت گرد ہلاک کر دیے،  3 اور 4 جون کی درمیانی شب ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا۔