موسمیاتی تبدیلی صرف ایک ماحولیاتی مسئلہ نہیں ، صحتِ عامہ، غذائی تحفظ اور معاشی ترقی کیلئے بڑا چیلنج ہے
اسلا م آباد (یواین پی) صدر مملکت آصف علی زر داری نے کہاہے کہ عالمی برداری اور شہری ماحول کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے خطرے کی سنگینی کو سمجھیں۔ عالمی یومِ ماحولیات پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہاکہ عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر میں اپنے شہریوں اور عالمی برادری سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ماحول کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے خطرے کی سنگینی کو سمجھیں۔انہوںنے کہاکہ بڑھتا درجہ حرارت، شدید موسمی واقعات، پگھلتے گلیشیئرز ، پانی کی قلت، حیاتیاتی تنوع کا نقصان اور ماحولیاتی انحطاط اب مستقبل کے نہیں بلکہ موجودہ وقت میں ہی دنیا بھر میں انسانی زندگیوں اور معیشتوں کو متاثر کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اس سال عالمی یومِ ماحولیات کا مرکزی موضوع موسمیاتی اقدام ہے،یہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ آج کیے گئے فیصلے آنے والی نسلوں کے معیارِ زندگی کا تعین کریں گے۔ موسمیاتی تبدیلی صرف ایک ماحولیاتی مسئلہ نہیں بلکہ یہ صحتِ عامہ، غذائی تحفظ اور معاشی ترقی کے لیے بھی ایک بڑا چیلنج ہے