بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی میں جلد مثبت پیشرفت کی توقع، عید سے دو دن قبل فیصلہ ممکن: بیرسٹر گوہر

بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی میں جلد مثبت پیشرفت کی توقع، عید سے دو دن قبل فیصلہ ممکن: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی سزاؤں کی معطلی میں جلد مثبت پیشرفت کی توقع ظاہر کردی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سزاؤں کی معطلی کے کیس میں عید سے دو دن قبل کوئی مثبت پیشرفت متوقع ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ اس کیس میں پراسیکیوشن ٹیم پیش ہوگی، اور کیس کی سماعت تاخیر کا شکار رہی ہے، جس سے انصاف کا عمل متاثر ہوا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ انصاف نہ صرف ہو بلکہ ظاہر بھی ہو۔ سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی کے کئی صوبائی اور قومی اسمبلی کے ارکان اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر موجود تھے، جنہیں کیس کی سماعت کے دوران ہائی کورٹ کے باہر پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی۔