موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل:آصف علی زرداری

موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل:آصف علی زرداری

اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، جہاں سیلاب، خشک سالی اور گرمی کی شدت جیسے سنگین ماحولیاتی مسائل نے لاکھوں افراد کی زندگیوں کو متاثر کیا ہے۔

صدر نے بتایا کہ پاکستان کا عالمی کاربن اخراج میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے، تاہم محدود وسائل کے باوجود حکومت ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی کوششیں ملکی اقتصادی منصوبے ‘اڑان پاکستان’ کے اہداف کے ساتھ ہم آہنگ ہیں۔آصف علی زرداری نے زور دیا کہ پلاسٹک کے کم استعمال، جنگلات کے فروغ، ری سائیکلنگ اور ماحولیات کے تحفظ کی مؤثر پالیسیوں کو اپنانا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے عوام اور اداروں سے اپیل کی کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور قدرتی وسائل کے ذمے دارانہ استعمال کے لیے مل کر کام کریں تاکہ پاکستان ایک محفوظ اور پائیدار ماحول فراہم کر سکے۔صدر نے کہا کہ ہر فرد کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے ماحول دوست اقدامات اپنانے چاہئیں تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک بہتر پاکستان چھوڑا جا سکے۔