واپڈا کی تاریں چوری کرنیوالاگروہ گرفتار

ملزمان گارڈن ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں سے واپڈا اور گھروں کی مین تاریں چوری کرتے تھے
 لاہور(کرائم رپورٹر)گارڈن ٹائون چوکی راجا مارکیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واپڈا کی تاریں چوری کرنے والا گروہ گرفتارکر لیا۔ پولیس کے مطابق گارڈن ٹاؤن چوکی راجا مارکیٹ پولیس نے پھول نگر سے ٹریس کرکے گروپ کو گرفتار کیا۔ملزمان گارڈن ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں سے واپڈا اور گھروں کی مین تاریں چوری کرتے تھے۔ ملزمان نے 24مئی کو گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں تار چوری کی تھی ،جس کی سی سی ٹی وی فوٹیجزبھی موجود ہے، ملزمان سے چوری شدہ تار نقدی اور پستول برآمد کرلیا گیا۔ملزمان عمران اور غلام رسول کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔