پنجاب پولیس:250ارب کابجٹ مانگ لیا

ترقیاتی سکیموں کیلئے 15 ارب مانگے گئے ہیں،محکمہ خزانہ نے پولیس کے بجٹ کو ترتیب دینا شروع کردیا،ذرائع
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس نے اگلے مالی سال کیلئے 250 ارب روپے کا بجٹ مانگ لیا۔ترقیاتی سکیموں کیلئے 15 ارب روپے مانگے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس نے اگلے مالی سال کیلئے 250 ارب بجٹ مانگ لیا ہے۔ پنجاب پولیس نے پندرہ ارب روپے ترقیاتی سکیموں کیلئے مانگے ہیں۔ رواں سال پولیس کا 231 ارب روپے کا بجٹ تھا۔ رواں سال دس ارب روپے سے زائد کا بجٹ ترقیاتی سکیموں پر خرچ کیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ نے پولیس کے بجٹ کو ترتیب دینا شروع کر دیا ہے۔