لیاقت آباد میں ایم کیو ایم کارکنان پر قاتلانہ حملہ، فاروق ستار کی شدید مذمت

لیاقت آباد میں ایم کیو ایم کارکنان پر قاتلانہ حملہ، فاروق ستار کی شدید مذمت

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے لیاقت آباد میں ایم کیو ایم کے کارکنان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

 ایک بیان میں انہوں نے اس واقعے کو شہر کے امن کو سبوتاژ کرنے کی بزدلانہ سازش قرار دیا۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کراچی کے پرامن ماحول کو خراب کرنا چاہتے ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری طور پر حرکت میں آ کر حملہ آوروں کو گرفتار کرنا چاہیے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔انہوں نے زخمی ہونے والے ایم کیو ایم ٹاؤن ممبر عدیل اور جوائنٹ یوسی انچارج مصطفیٰ کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے فون پر رابطہ کر کے عیادت کی۔ فاروق ستار نے اہل خانہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ایم کیو ایم پاکستان نے اس واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داران کو فوری گرفتار کیا جائے اور شہر میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا جائے۔