اسلام آباد(آئی این پی) شہباز شریف حکومت اپنا دوسرا بجٹ 10 جون پر پیش کرے گی ،آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کفایت شعاری اقدام پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ 10 جون کو پیش کرے گی ، آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم سترہ اعشاریہ آٹھ ٹریلین روپے کے لگ بھگ ہوگا جو رواں مالی سال کے حجم سے نوسو ارب روپے کم اور 6 ہزار 632ارب روپے خسارہ ہوسکتا ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے آئی ایم ایف نے کفایت شعاری اقدام پرسختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے تو آئندہ بجٹ میں کفایت شعاری مہم پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔