امریکی اخبارات کو وینزویلا پر چھاپے کا علم تھا لیکن خاموش رہے، رپورٹ

واشنگٹن (آئی این پی )ایک امریکی نیوز ویب سائٹ نے دعوی کیا ہے کہ نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کو جمعے کی رات وینزویلا کے دارالحکومت کاراکس پر ہونے والے خفیہ امریکی چھاپے کی پیشگی اطلاع ملی تھی، مگر دونوں اخبارات نے امریکی فوج کے تحفظ کے لیے خبر جاری کرنے میں جان بوجھ کر تاخیر کی۔ یہ دعوی امریکی نیوز ویب سائٹ سیمافور نے اپنی تازہ رپورٹ میں کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق نیو یارک اور واشنگٹن کے نیوز رومز نے وینزویلا پر امریکی آپریشن کی تفصیلات کو خفیہ رکھنے کا فیصلہ امریکی صحافتی روایت کے مطابق کیا، جو امریکی صدر اور پرانے میڈیا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود قومی سلامتی کے حساس معاملات پر بعض اوقات تعاون کی مثال پیش کرتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت ان کی انتظامیہ نے ہفتے کو وینزویلا کے موجودہ صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس کی گرفتاری کو شاندار کامیابی قرار دیا