صدر ٹرمپ کے وینزویلن اپوزیشن لیڈر ماچاڈو کی صلاحیت پر شکوک و شبہات

 مادورو اور ان کی بیوی کو ان کے بیڈ روم سے پکڑ کر نیویارک لایا گیا:صدر ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی حملے اور صدر مادورو کی گرفتاری کے بعد وینزویلا کی سیاست میں نیا موڑ آ گیا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وینزویلاکی اپوزیشن لیڈر ماریا کورینا ماچاڈو سے رابطہ نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ صدرٹرمپ نے پریس کانفرنس میں کہاکہ ان کی ہدایت پر امریکی فوج نے وینزویلا میں غیرمعمولی آپریشن کیا ، کئی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا ، آپریشن کی خفیہ تیاری دسمبر کے اوائل میں کی تھی، دوسرے حملے کے لیے بھی تیار ہیں۔امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ مادورو اور ان کی بیوی کو ان کے بیڈ روم سے پکڑ کر نیویارک لایا جا رہا ہے ، امریکا میں ان کے خلاف منشیات اور دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمہ چلے گا