وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچاڈو کی صدر ٹرمپ سے ملاقات

واشنگٹن(آئی این پی) وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچاڈو نے وائٹ ہائوس میں ملاقات کے دوران اپنا نوبیل امن انعام کا تمغہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیش کر دیا، جسے صدر ٹرمپ نے قبول کر لیا  ۔وائٹ ہائو س حکام کے مطابق صدر ٹرمپ اس تمغے کو اپنے پاس رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ماریا کورینا ماچاڈو نے ان کی خدمات کے اعتراف میں یہ تمغہ پیش کیا، جو باہمی احترام کی علامت ہے۔ماچاڈو نے ملاقات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تحفہ وینزویلا کے عوام کی آزادی کے لیے صدر ٹرمپ کے کردار کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ تاہم، ناروے کے نوبیل انسٹی ٹیوٹ نے واضح کیا ہے کہ نوبیل انعام قانونی طور پر منتقل، تقسیم یا واپس نہیں لیا جا سکتا، اور یہ اعزاز بدستور ماچاڈو ہی کے نام رہے گا