ایرانی جوہری صلاحیت، بحریہ اور میزائل تباہ کر دئیے تو فوجی کارروائی کیوں جاری ہے: آئیوو ڈالڈر
واشنگٹن (آئی این پی )نیٹو میں امریکہ کے سابق سفیر آئیوو ڈالڈر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کے خطاب نے جنگ کے مقاصد پر شکوک وشبہات پید اکردئیے ہیں، صدر نے کئی اہم سوالات کے جواب نہیں دئیے، جن میں یہ بھی شامل ہے کہ اگر، ٹرمپ کے مطابق، ایران کی جوہری صلاحیت، بحریہ اور میزائل تباہ کر دئیے گئے ہیں تو امریکہ اب بھی ایران میں فوجی کارروائی کیوں جاری رکھے ہوئے ہے۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ہم کیوں سوچتے ہیں کہ (اس جنگ کے بعد) ہم زیادہ محفوظ ہوں گے، اور میرا خیال ہے کہ امریکی عوام بھی اسی طرح کے شکوک رکھتے ہیں