آئی سی سی کا انڈیا کی طرف جھکا ئوزیادہ ہے، آئی سی سی سب ممالک کیلئے ہے،وہ انڈین کرکٹ کونسل نہیں
کراچی (آئی این پی )سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بھارت ٹیم نہ بھیجنے کا بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا فیصلہ جائز ہے ، آئی سی سی کا انڈیا کی طرف جھکا ئوزیادہ ہے، آئی سی سی سب ممالک کیلئے ہے، وہ انڈین کرکٹ کونسل نہیں، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ہے۔شاہد آفریدی نے بیان میں کہا کہ بھارت ٹیم نہ بھیجنے کا بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا فیصلہ جائز ہے، آئی سی سی کو اب فیصلہ کرنا چاہیے، بنگلادیش کے میچز منتقل کرنا چاہئیں ۔سابق کپتان نے کہا کہ کرکٹرز ایک دوسرے کیساتھ کھیلنا چاہتے ہیں، ہر ملک چاہتا ہے اس کے ملک میں کرکٹ ہو، چیئرمین آئی سی سی کے اوپر اب پریشر ہے، جے شاہ کرکٹ کو پروموٹ کرنا چاہتا ہے لیکن مودی کی طرف سے گرین سگنل نہیں ملتا، آئی سی سی کو اب کوئی فیصلہ لینا ہوگا۔