اسحاق ڈار کی بیجنگ چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، سی پیک منصوبوں پر بات چیت

 دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور مستقبل میں دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اطمینان کا اظہار
 سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کو مشترکہ طور پر شایان شان انداز میں منا نے پر اتفاق 
بیجنگ،اسلام آباد (آئی این پی )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اپنے دورہ چین کے دوران چینی وزیر خارجہ لیو ہائیکسنگ سے ملاقات کی اور چینی کمیونسٹ پارٹی کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنمائو ں نے خطے کی موجودہ صورتحال اور چین پاکستان اقتصادی راہداری)(سی پیک) کے تحت جاری منصوبوں پر تفصیلی بات چیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور مستقبل میں دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اطمینان کا اظہار کیا۔فریقین نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کو مشترکہ طور پر شایان شان انداز میں منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں 2026 کے دوران مختلف تقریبات اور یادگاری سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں نائب وزیراعظم بھی شرکت کریں گے۔