چیئرمین پبلک نیوز،چیف ایگزیکٹو روزنامہ ’’حریف‘‘میاں محمد مشتاق کے داماد کیپٹن اصمد سپرد خاک

چیئرمین پبلک نیوز،چیف ایگزیکٹو روزنامہ ’’حریف‘‘میاں محمد مشتاق کے داماد کیپٹن اصمد سپرد خاک

   پورے فوجی اعزاز کیساتھ تدفین ،پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے شہید کی قبر پر سلامی دی،نماز جنازہ میں شہید کے اہلخانہ ،وفاقی ،صوبائی وزراء ، پاک فوج کے افسران اور جوانوں کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی 
شہید کیپٹن اصمد گلفام کو سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی جانب سے بھی زبردست خراج عقیدت ، جسد خاکی لاتے وقت سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کی قیادت میں ٹریفک وارڈنز نے مال روڈ کے تمام چوکوں سے گزرنے کے دوران پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں
لاہور(پبلک نیوز)ارض پاک کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوت کیپٹن اصمد گلفام شہید کا دار فانی سے آخری سفر مکمل، شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں اہلخانہ ، عزیز و اقارب اور وفاقی وصوبائی وزراء، سرکاری افسران ، پاک فوج کے افسران و جوانان سمیت سیاسی، سماجی اور شخصیات ن نے بڑیتعداد میں شرکت کی، پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے قبر پر سلامی دی اور پھول چڑھائے، شہید کیپٹن اصمد گلفام پبلک نیوز و الرحمان بلڈر کے چیئرمین میاں محمد مشتاق کے داماد تھے، پاک فوج کا ایک اور بہادر جوان وطن کی خدمت کرتا ہوا شہادت کے عظیم منصب پر فائز ہوگیا، شہید کیپٹن اصمد گلفام برزل پاس کے قریب دوران ڈیوٹی شہید ہو گیا، جس کی جسد خاکی لاہور لائی گئی، جہاں نماز جنازہ کے بعد ان کی تدفین پورے فوجی اعزاز کیساتھ تدفین کردی گئی، نماز جنازہ میں شہید کے اہلخانہ کے علاوہ پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے شرکت کی، جبکہ وفاقی وزیر احسن اقبال، سینیٹر رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین، ایم پی اے بلال یاسین، آئی جی پنجاب عثمان انور، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران ، ڈی آئی جی ذیشان ، ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر،سی ٹی ڈی کے وسیم سیال  نے خصوصی طور پر شرکت کی، شہید کیپٹن اصمد گلفام کی نماز جنازہ خطیب جامع مسجد داتا دربار مفتی رمضان سیالوی نے پڑھائی، نماز جنازہ میں رشتہ داروں،عزیز و اقارب، دوستوں اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی، تدفین کے بعد پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے شہید کی قبر پر سلامی دی اور پاک فوج کے سینئر افسران کی جانب سے پھول چڑھائے، دوسری جانب شہید کیپٹن اصمد گلفام کو سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی جانب سے بھی زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا، ان کی جسد خاکی لاتے وقت سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کی قیادت میں ٹریفک وارڈنز نے مال روڈ کے تمام چوکوں سے گزرنے کے دوران پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔