وطن پر قربان ہونے والے کیپٹن اصمد گلفام کے قل‘قرآن خوانی‘درو د و سلام

وطن پر قربان ہونے والے کیپٹن اصمد گلفام کے قل‘قرآن خوانی‘درو د و سلام

چیئرمین پبلک نیوز ‘ الرحمن ڈویلپرز اور روزنامہ حریف کے چیف ایگزیکٹو میاں مشتاق  کے داماد کیپٹن اصمد شہید کی رسم قل الرحمن گارڈن فیز 2 میں   ادا کی گئی ‘سابق  وزیر  پیر سید سعید الحسن شاہ ، آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل ،  ڈی آئی جی شعیب خرم سمیت سینکڑوں افراد کی شرکت
قاری رفیق نقشبندی نے تلاوت قرآن پاک کی‘مرغوب احمد حمدانی نے گلہائے عقیدت پیش کئے‘پیر سید سعید الحسن شاہ کی جانب سے شہید کے لئے خصوصی دعا کرائی گئی‘ہمیں اپنے  شہید بچے پر فخر ہے جس نے ہمیں شہدا ء کی فیملی میں کھڑا کر دیا:میاں محمد مشتاق
لاہور(جابروقاص)چیئرمین پبلک نیوز ‘ الرحمن ڈویلپرز اور روزنامہ حریف کے چیف ایگزیکٹو میاں  محمد مشتاق  کے بھانجے اور داماد کیپٹن اصمد شہید کی رسم قل الرحمن گارڈن فیز 2 میں   ادا کی گئی جس میں زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ‘رسم قل میں  سابق صوبائی وزیر  پیر سید سعید الحسن شاہ ، آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل ،  ڈی آئی جی شعیب خرم اور دیگر مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی ‘رسم قل میں آنے والے احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے  چیئرمین پبلک نیوز اینڈ الرحمن ڈویلپرز میاں محمد مشتاق کا کہنا تھا ہمیں اپنے اس شہید بچے پر فخر ہے جس نے ہمیں شہدا ء کی فیملی میں کھڑا کر دیا ‘کیپٹن اصمد گلفام  شہید کی رسم قل میں معروف قاری رفیق نقشبندی نے تلاوت قرآن کریم فرمائی جبکہ معروف نعت خواں مرغوب احمد ہمدانی سمیت دیگر نے آنحضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے حضور گلہائے عقیدت پیش کئے‘آخر میں پیر سید سعید الحسن شاہ کی جانب سے شہید کے لئے خصوصی دعا کی گئی