وزیراعلیٰ بلوچستان کا بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان اور ان کے سرپرستوں کو واضح اور دوٹوک پیغام

وزیراعلیٰ بلوچستان کا بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان اور ان کے سرپرستوں کو واضح اور دوٹوک پیغام

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنہ الہندوستان اور بی ایل اے کے عناصر کو واضح اور دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن رد الفتنہ بلوچستان خونریزی اور انتشار پھیلانے والوں کے لیے واضح انتباہ ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ بی ایل اے ایک فتنہ ہے جو معصوم شہریوں اور مزدوروں کو نشانہ بناتا ہے اور پاکستان کی ترقی کے راستے میں رکاوٹ ہے، تاہم پاکستان اپنی وحدت، ترقی اور عوام کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فتنہ انگیزی کی ہر کوشش کو مؤثر اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے واضح کیا کہ ریاست مضبوط اور قوم متحد ہے، اور پاکستان کے خلاف اٹھنے والا ہر ہاتھ قانون کے مطابق نہ صرف روکا جائے گا بلکہ ہمیشہ کے لیے ختم کر دیا جائے گا۔ انہوں نے اختتام میں کہا: "ان شاء اللہ، پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔"