پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں ہنگامی اجلاس طلب

 اراکین اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور تنظیمی عہدیداران کو مدعو،8 فروری  بارے مشاورت ہو گی
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں اجلاس میں بانی کی رہائی کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا جہاں اراکین اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور تنظیمی عہدیداران کو مدعو کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جو  آج  خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں شام 5 بجے ہو گا۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور دیگر تنظیمی عہدیداران کو مدعو کیا گیا ہے، جس میں  8 فروری کے حوالے سے مشاورت ہو گی اور انہیں ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائے گی اور ملکی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔