امریکی وزیرِ دفاع نے جرنیلوں کو ہنگامی اجلاس کیلئے ورجینیا میں طلب کر لیا

واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے دنیا بھر میں تعینات اعلی فوجی افسران کو رواں ہفتے ورجینیا کے کوانٹیکو میں ایک غیر معمولی اجلاس کیلئے طلب کر لیا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اچانک اجلاس کے باعث کئی سینئر افسران کے طے شدہ شیڈول متاثر ہوئے ہیں۔ بعض افسران ہزاروں فوجیوں کی کمان کرتے ہیں اور ان کے شیڈول کئی ہفتے پہلے طے ہوتے ہیں۔یہ واضح نہیں کہ وزیرِ جنگ نے کم وقت کے نوٹس پر افسران کو کیوں بلایا ہے، تاہم امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اتنے زیادہ سینئر افسران کا ایک ساتھ جمع ہونا غیر معمولی تصور کیا جا رہا ہے۔پینٹاگون کے ترجمان نے صرف اتنا کہا کہ وزیرِ جنگ رواں ہفتے اپنے فوجی رہنمائو ں سے خطاب کریں گے