اینگل گرائنڈر کا استعمال ، 426 کلوگرام وزنی مجسمے کو بنیاد سے کاٹ دیا گیا
میلبرن(آئی این پی )آسٹریلیا میںانڈین کمیونٹی سینٹر سے مہاتما گاندھی کی 420 کلوگرام وزنی کانسی کی مورت چوری ہو گئی۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے میلبرن میں واقع آسٹریلین انڈین کمیونٹی سینٹر کے باہر سے مہاتما گاندھی کا یہ کانسی کا مجسمہ چوری کر لیا گیا۔ مجسمہ ICCR، نئی دہلی کی طرف سے تحفے کے طور پر دیا گیا تھا اور بھارتی کمیونٹی کے لیے اس کی تاریخی، ثقافتی اور علامتی اہمیت تھی۔پولیس کے مطابق یہ چوری رات تقریبا 12:50 بجے ہوئی، جب تین نامعلوم ملزمان نے اینگل گرائنڈر کا استعمال کرتے ہوئے 426 کلوگرام وزنی مجسمے کو بنیاد سے کاٹ دیا